لاہور:مساجدمیں باجماعت نمازادا کرنےکے ایس او پی پر عملدآمد کا پلان تشکیل
فائل فوٹولاہور پوليس نے نماز تراويح اور جمعہ کے اجتماعات ميں 20 نکاتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرانے کیلئے تيارياں مکمل کرليں،سيل شدہ علاقوں ميں مساجد کھولنے کی اجازت نہيں ہوگی، حکام نے عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عنديہ دے دیا۔
لاہورپوليس نے مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کے ایس او پی پر عملدآمد کا پلان تشکيل دے دیا۔
لاہور میں 5ہزار سے زائد مساجد میں ماہ رمضان ميں تراويح اور جمعہ کے اجتماعات ہوں گے،جن میں 1200مساجد حساس قرار دیتے ہوئے اے کیٹگری میں شامل کی گئی ہیں۔
کورونا سے بچاؤ کیلئے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق 7ہزار سے زائد پولیس اہلکار شہر لاہور کی مساجد کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ کورونا سے متاثرہ سيل شدہ علاقوں ميں ماہ رمضان کے دوران بھی مساجد بند رہيں گی۔
گنجائش سے زيادہ نمازی ہوں گے نہ ہی صفيں اور درياں بچھائی جائيں گی پوليس نے مساجد انتظاميہ سے شورٹی بانڈز لے لئے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔